کابل وردک میں نيٹو فوجی اڈے پر خود كش حملہ 6 افراد ہلاک

خود كش حملہ صوبہ وردک ميں نيٹو كے فوجی اڈے كے دروازے پر كيا گيا۔


Sana News September 01, 2012
پيدل آنے والے خود كش حملہ آور كے ساتھ ایک ٹرک حملہ آور بھی تھا، شاہد اللہ شاہد۔ فوٹو: رائٹرز

افغان صوبے وردک ميں نيٹو فوجی اڈے پر دو خود كش حملوں كے نتيجے ميں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والے افراد میں 4 شہری اور انٹيلی جنس كے اہلكار بھی شامل ہيں۔

ايساف ترجمان كے مطابق خودکش دھماكے ميں كوئی نيٹو اہلكار ہلاک يا زخمی نہيں ہوا، صوبائی حكومت کے ترجمان کے مطابق خود کش حملہ آورنے نیٹوفوجی اڈے کے قریب پہنچ کرخود کودھماکے سے اڑالیا ساتھ ہی ٹرک میں رکھا دھماکا خیزمواد بھی پھٹ گیا ۔ طالبان نے دھماكے کی ذمہ داری قبول كرلی ہے۔

عينی شاہدین کے مطابق دھماكا انتہائی زور دار تھا جس کے باعث نيٹو بيس كے قريب واقع بازار بھی مکمل تباہ ہوگيا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں