عمران خان کا دھرنا بھی غلط تھا موجودہ دھرنا بھی غلط ہے چوہدری نثار

ملک میں دھرنوں کا رواج عمران خان نے ڈالا جبکہ دھرنے کی اجازت اس وقت نواز شریف نے دی، سابق وزیر داخلہ


Numainda Express November 07, 2019
ملک میں دھرنوں کا رواج عمران خان نے ڈالا جبکہ دھرنے کی اجازت اس وقت نواز شریف نے دی، سابق وزیر داخلہ۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آج بھی یہی موقف ہے کہ عمران خان کا دھرنا غلط تھا،موجودہ دھرنا بھی غلط ہے۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ملک میں دھرنوں کا رواج عمران خان نے ڈالا جبکہ دھرنے کی اجازت اس وقت نواز شریف نے دی، دھرنے کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کے حق میں نہیں، پہلے بھی یہی موقف تھا آج بھی یہی موقف ہے کہ عمران خان کا دھرنا غلط تھا،موجودہ دھرنا بھی غلط ہے، اس طرح تو کوئی بھی جتھہ آئے گا اور حکومت تبدیل کر دے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہاکہ سکھوں کی کرتار پور راہداری سے بغیر پاسپورٹ انٹری حکومت کا انتہائی غلط فیصلہ ہے جس سے مزید مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |