ملک میں ٹائپ ٹو شوگر کے مریضوں کیلیے نئی دوائیں متعارف

پہلی نئی دواسے پورے ہفتے شوگرکوکنٹرول کیاجاسکتا ہے ،دوسری دوا شوگرکے ساتھ بلڈ پریشراو رموٹاپے کوبھی کنٹرول کریگی


Staff Reporter November 07, 2019
پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کی جانب سے 15نومبر سے 3روزہ عالمی ذیابیطس کانفرنس منعقدکی جائے گی،پروفیسرزمان شیخ۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان میں ٹائپ ٹو شوگرکے مریضوں کیلیے نئی دوائیں متعارف کرادی گئیں۔

سر سید میڈیکل کالج کے پروفیسر آف میڈیسن پروفیسر زمان شیخ نے پریس کانفرنس کے بعد ایکسپریس سے بات چیت میں کہا ہے کہ پاکستان میں ٹائپ ٹو شوگرکے مریضوں کیلیے نئی دوائیں متعارف کرادی گئیں ہیں، پہلی دواسے ہفتے میں ایک انجکشن لگاکرپورے ہفتے شوگرکوکنٹرول کیاجاسکتاہے ،دوسری متعارف نئی دوا شوگرکے ساتھ بلڈ پریشراور موٹا پے کوکنٹرول کریگی ،یہ نئی دواہارٹ فیلرکے مریضوں کو بھی فائدہ پہنچاتی ہے، یہ دوائیں اب پاکستان میں دستیاب ہیں جبکہ اس سے قبل ہرکھانے سے پہلے انہیلرانسولین بھی دنیا میں متعارف کرادی گئی ہے جس سے شوگرکنٹرول کی جارہی ہے۔

ان کاکہناتھاکہ اس وقت دنیا بھر میں شوگرکا مرض وبائی صورت اختیارکررہا ہے، پاکستان میںکل آبادی کا 26 فیصد آبادی اس مرض میں مبتلا ہے شوگر کے مریضوںکواپنی شوگر چیک کرنے کیلیے ایک ڈیوائیس بھی متعارف کرائی گئی ہے جس کو گلوکومیٹر کہاجاتا ہے اس گلوکومیٹر میں بغیر سوئی لگائے شوگرچیک کرسکتے ہیں، یہ میٹر جسم کی کھال پر میں چسپاں کیاجاتا ہے جس میں ایک مخصوص چیپ جسم سے پیوسط کردی جاتی ہے اور ایک کارڈکے ذریعے جب چاہیں کارڈ ٹیچ کرکے اپنی شوگرکسی بھی وقت چیک کرسکتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں