میئر کا کراچی کے حقوق نہ ملنے پر جلد عدالت جانے کا اعلان

شہر میں سیوریج اور پانی کا نظام تباہ ہو چکا، سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہرمیںفرسودہ نظام نہیں چلنے دیںگے،وسیم اختر

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نجکاری کیے جانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا اگر ایسا ہوا تو ردعمل دینگے۔فوٹو: فائل

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف جلد عدالت جائیں گے۔

گلشن اقبال 13 ڈی میں زیر تعمیر سڑک کے کاموں کے معائنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نجکاری کیے جانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا اگر ایسا ہوا تو ردعمل دیں گے،کراچی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف جلد عدالت جائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ شہر میں سیوریج اور پانی کا نظام تباہ ہو چکا جس کی وجہ سے بہت مسائل پیدا ہورہے ہیں اس کو درست کرنے کی ضرورت ہے، طاقتوراوربااختیار بلدیاتی نظام ہمارا مطالبہ ہے، اس کے لیے ہم نے سپریم کورٹ میں پٹیشن فائل کی ہوئی ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ اس پر جلد سماعت شروع کی جائے،سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہرمیںفرسودہ نظام نہیں چلنے دیںگے.

اس سے قبل میئر کراچی نے تقریباً دو کلومیٹر علاقے میں پیدل چل کر علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی، بچوں اور خواتین نے اس موقع پر میئر کراچی کے ساتھ فوٹو اور سیلفیاں بنائیں۔
Load Next Story