راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو تاجر ہلاک

موسی طاہر بٹ کا تعلق پیپلزپارٹی اور محمود کا مسلم لیگ سے بتایا جاتا ہے۔

موسی طاہر بٹ کا تعلق پیپلزپارٹی اور محمود کا مسلم لیگ سے بتایا جاتا ہے۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
راولپنڈی کے علاقے تھانہ کینٹ میں فائرنگ کرکے دو تاجروں کو قتل کردیا گیا۔


صدر بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے موسی طاہر بٹ اور محمود عرف گڈو کو قتل کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دونوں مقتولین تاجر تھے جن میں سے موسی طاہر بٹ کا تعلق پیپلزپارٹی اور محمود کا مسلم لیگ سے بتایا جاتا ہے۔

کینٹ پولیس نے تین نامعلوم افراد کے خلاف دہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق واردات بظاہر ٹارگٹ کلنگ لگتی ہے تاہم اصل صورتحال تفتیش میں واضح ہوگی، حملہ آوروں نے پہلے سروں میں گولیاں ماریں پھراندھادھند فائرنگ کرتے رہے۔
Load Next Story