لاہورمیں چندہ مانگنے پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

نیو شادباغ میں چندہ مانگنے پر لڑائی جھگڑا ہوا


Numainda Express November 07, 2019
نیو شادباغ میں چندہ مانگنے پر لڑائی جھگڑا ہوا فوٹو:فائل

نیو شادباغ کے علاقے میں چندہ مانگنے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور ملزمان نے گولیاں مارکر 40 سالہ شخص کو قتل کردیا۔

لاہور کے علاقہ نیو شادباغ میں چندہ مانگنے پر لڑائی جھگڑا ہوا جس پر ملزمان نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس سے 40 سالہ عمران موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جاری ہیں، ملزمان موقع سے فرارہو گئے ہیں۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں