کرناٹکا پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ پر 2 کھلاڑی گرفتار

گرفتار افراد میں بیلی ٹکرز کا کپتان سی ایم گوتم اور کھلاڑی ابرار قاضی شامل ہیں، پولیس

گرفتار افراد میں بیلی ٹکرز کا کپتان سی ایم گوتم اور کھلاڑی ابرار قاضی شامل ہیں، پولیس۔ فوٹو : فائل

LONDON:
بھارت میں جاری کرناٹکا پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کرنے پر 2 کھلاڑیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا پریمیئر لیگ میں کرپشن عروج پر پہنچ گئی ہے، پولیس نے لیگ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث 2 کھلاڑیوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں فائنل ہارنے والی ٹیم بیلی ٹکرز کا کپتان سی ایم گوتم اور کھلاڑی ابرار قاضی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی ایم گوتم اور ابرار قاضی نے فائنل میں سلو بیٹنگ کے لئے 20لاکھ وصول کئے، بکیز اور پلیئرز میں رابطہ کار کی گرفتاری کے بعد دائرہ کار بڑھایا گیا، کرناٹکا پریمئر لیگ میں فکسنگ پر پہلے بھی 7 افراد گرفتار کیے گئے تھے۔
Load Next Story