تاجروں کا 26 اکتوبر کو پنجاب بھر میں شٹرڈاؤن کا اعلان

ڈکٹیڈ شرائط پرغیرملکی قرضے لے کرکالے قوانین ٹھونسے جارہے ہیں،قبول نہیں کریں گے


Numainda Express October 20, 2013
حکومت انکم،پراپرٹی وسیلزٹیکس میں ظالمانہ اضافہ واپس لے،آل پاکستان انجمن تاجران. فوٹو؛ فائل

صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالدپرویز اور سیکریٹری جنرل عبدالرزاق ببر نے کہاہے کہ حکمرانوں نے معیشت کابرا حال کر کے تاجروں کو جس طرح بدحال کردیا ہے۔

اس کی پاکستانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی پھرتیوں نے صرف 100دنوں میں ن لیگ حکومت کے بارے میں تاجروں میں مایوسی اوربے چینی پھیلا دی ہے، بجلی کے500ارب کے گردشی قرضے ختم کرنے کے باوجود لوڈشیڈنگ کا وہی حال ہے اوریہ چکری چکر پھر بڑھتا جارہاہے، غیرملکی قرضے ڈکٹیڈ شرائط پرلے کرتاجروں پر کالے ٹیکس قوانین ٹھونسنے کی کوشش ہورہی ہے ۔



جسے تاجرکبھی قبول نہیں کریں گے، حکومت نے انکم ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس اورسیلزٹیکس میں ظالمانہ اضافہ واپس نہ لیاتو 26 اکتوبر کوپورے پنجاب میں شٹرڈاؤن کرکے حکمرانوں کے خلاف احتجاجی تحریک شروع ہو گی۔ تاجراس کیلیے پوری طرح متحد ہیں اوردوست دشمن کی پہچان خوب رکھتے ہیں اورہڑتال کے خلاف ہونے والے تمام حکومتی ہتھکنڈے ناکام بنادیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |