سونے کی قیمت1900روپے بڑھ کر53500روپے تولہ ہوگئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس قیمت 61 ڈالر بڑھنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


Business Desk October 20, 2013
سونے کی طرح چاندی کی تولہ قیمت 40 روپے بڑھ کر 850 اور 10 گرام 34.29 روپے اضافے سے 728.57 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سونے کی قیمتوں میں ہفتہ کو نمایاں اضافہ ہوا، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس قیمت 61 ڈالر بڑھنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی تولہ اور 10 گرام قیمتیں بالترتیب 1900 اور 1628 روپے بڑھ گئیں۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں تولہ قیمت 51600 سے بڑھ کر 53500 اور 10 گرام قیمت 44228 سے بلند ہو کر 45857 روپے ہوگئی، سونے کی طرح چاندی کی تولہ قیمت 40 روپے بڑھ کر 850 اور 10 گرام 34.29 روپے اضافے سے 728.57 روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں