محمد حفیظ کے 17 کروڑ مالیت کے خفیہ اثاثوں کا انکشاف ایف بی آر کا نوٹس

کرکٹر محمد حفیظ کا سال 2014ء سے سال 2018ء تک کا آڈٹ کیا جا رہا ہے


طالب آفریدی November 07, 2019
کرکٹر محمد حفیظ کا سال 2014 سے سال2018 تک کا آڈٹ کیا جا رہا ہے، فوٹو: فائل

BEIJING: معروف کرکٹر اور سابق کپتان محمد حفیظ کے بھی 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثہ جات سامنے آگئے، ایف بی آر نے اثاثے چھپانے پر کرکٹر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق معروف کرکٹر محمد حفیظ کے چھپائے گئے اثاثہ جات کے بارے میں معلومات ملنے ہر ایف بی آر نے محمد حفیظ کا گزشتہ پانچ سال کا آڈٹ شروع کر دیا ہے۔

کرکٹر محمد حفیظ کا سال 2014 سے سال2018 تک کا آڈٹ کیا جا رہا ہے جبکہ ایف بی آر نے محمد حفیظ کی تمام بینکوں سے تفصیلات طلب کر لی ہیں اور ان کے اکاؤنٹس میں جمع شدہ رقم میں بھی ان کے ظاہر کردہ رقم میں فرق ہے۔

کرکٹر محمد حفیظ نے تقریبا 17 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ایف بی آر کو ظاہر نہیں کئے، ایف بی آر نے محمد حفیظ سے اثاثے چھپانے پر جواب طلب کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں