افریقی ملک برقینو فاسو میں بس پر فائرنگ سے 37 افراد ہلاک 60 زخمی

پہلے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے سے اڑایا گیا پھر ملازمین کی بس پر فائرنگ کی گئی، سیکیورٹی ذرائع


ویب ڈیسک November 07, 2019
پہلے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے سے اڑایا گیا پھر ملازمین کی بس پر فائرنگ کی گئی، سیکیورٹی ذرائع۔ فوٹو : فائل

افریقی ملک برقینو فاسو میں نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کرکے 37 افراد کو ہلاک کردیا جب کہ واقعہ میں 60 افراد زخمی بھی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک برقینو فاسو میں نامعلوم افراد نے کینیڈین گولڈ مائن کمپنی کی بس پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 37 افراد کو ہلاک جب کہ 60 زخمی ہوگئے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلے ملازمین کی بس کے آگے موجود سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے سے اڑایا گیا جس کے بعد ملازمین کی بس پر فائرنگ کی گئی۔

کینیڈین گولڈ مائن کمپنی کے ساتھ کام کرنے والے آسٹریلین کنٹریکٹر کا کہنا ہے کہ حملے میں کسی آسٹریلوی باشندے کی ہلاکت سامنے نہیں آئی تاہم افریقی مائننگ کمپنی کے کئی افراد حملے میں ہلاک ہوئے، واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم مزید افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

برقینو فاسو کے سیکیورٹی حکام کے مطابق کسی بھی تنظیم کی جانب سے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم فائرنگ کے واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |