محبوبہ مفتی کی بیٹی کو بھارتی جبر کے خلاف آواز اُٹھانے پر دھمکیاں

آخری سانس تک دنیا کے سامنے مودی حکومت کا مکروہ چہرہ سامنے لاتی رہوں گی، التجا مفتی


ویب ڈیسک November 07, 2019
آخری سانس تک دنیا کے سامنے مودی حکومت کا مکرہ چہرہ سامنے لاتی رہوں گی، التجا مفتی۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو بھارتی جبر کے خلاف آواز اُٹھانے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نےامریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ بھارتی جبر کے خلاف آواز اُٹھانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں، بھارتی حکومت بالواسطہ ذریعوں سے زیادتی کا نشانہ بنانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔

التجا مفتی کا کہنا تھا کہ یہ وہ ملک ہی نہیں ہے جہاں میں بڑی ہوئی ہوں، والدہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے پر بھی گرفتاری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، آخری سانس تک دنیا کے سامنے مودی حکومت کا مکروہ چہرہ سامنے لاتی رہوں گی، مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے سچ بتانے سے نہیں روک سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں