اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کا عہدہ بھی مصباح الحق کا منتظر
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ سے بات چیت چل رہی تھی
KARACHI:
ڈین جونز کی رخصتی کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کا عہدہ مصباح الحق کے سپرد کئے جانے کا امکان روشن ہوگیا ہے.
سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتادیا تھا کہ پی ایس ایل 5 میں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ نہیں ہوں گے، فرنچائز نے بھی اس کی تصدیق کردی تھی، ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بات چیت چل رہی تھی۔
ڈین جونز کے رخصت ہوجانے کے بعد اس بات کا قومی امکان پیدا ہوگیا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر فرنچائز کی ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں گے۔
یاد رہے کہ مصباح الحق بطور کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ کیساتھ وابستہ رہے ہیں، ان کی قیادت میں ہی ٹیم پی ایس ایل ون کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔