انتخابات میں مبینہ دھاندلی حکومت کی فضل الرحمن کو جوڈیشل کمیشن کی پیشکش

اپوزیشن جماعتیں حکومت کے ساتھ مل کر کمیشن کے ٹی او آرز ترتیب دیں، تحقیقات کے لیے تیار ہیں، حکومتی کمیٹی


ویب ڈیسک November 07, 2019
اپوزیشن جماعتیں حکومت کے ساتھ مل کر کمیشن کے ٹی او آرز ترتیب دیں، تحقیقات کے لیے تیار ہیں، حکومتی کمیٹی (فوٹو : فائل)

MONTEVIDEO: حکومت نے 2018ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے مولانا فضل الرحمن کو جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے 2018ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے ساتھ مل کر کمیشن کے ٹی او آرز ترتیب دیں، ہم تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔

یہ پڑھیں: آزادی مارچ 2 روز کے بعد نیا رخ اختیار کرے گا، اکرم درانی

 

حکومتی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن کو دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی فعال اور مکمل بااختیار بنانے کی پیشکش کر رکھی ہے تاہم اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔