نوابشاہ ڈاکوؤں نے درجنوں بسیں لوٹ لیں مقابلے میں تھانیدار زخمی

مسلح افراد نے رکاوٹیں کھڑی کرکے سکھر ہائی وے بلاک کردی۔


Nama Nigar October 20, 2013
ڈاکووں کی لوٹ مارکے باعث مسافر لاکھوں کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔

نواب شاہ کے قریب ڈاکوؤں نے سڑک بلاک کرکے درجنوں گاڑیاں لوٹ لیں۔

مسافر لاکھوں کی نقدی، موبائل فون اور طلائی زیورات سے محروم۔ اطلاع ملنے پر پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایس ایچ او زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب نواب شاہ کے قریب ڈاکوؤں نے سکھر ہائی وے پر رکاوٹیں کھڑی کرکے کراچی سے پنجاب جانے اور آنے والی درجنوں مسافر بسوں، کوچوں کو روک کرکچے میں لے گئے اور مسافروں سے لوٹ مار کی۔



اطلاع ملنے پر پولیس ایس ایچ او کی قیادت میں جائے وقوع پر پہنچ گئی جنھیں دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی، بہت دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔فائرنگ سے دوڑ تھانے کا ایس ایچ او رشید مٹھن زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکو فرار ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔