فرقہ وارانہ قتل وغارتگری بندنہ ہوئی توملک ٹوٹنےکا خدشہ ہےالطاف حسین

ایم کیوایم کے قائد نے کہا کہ یہ وقت منافقت سے کام لینے کا نہیں۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین فوٹو فائل

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ وارانہ قتل وغارتگری پرقابونہ پایا گیا تو پھرہرمسلک سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی الگ ریاست کا مطالبہ کریں گے۔

اتحاد بین المسلمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت مشکلات میں گھرا ہوا ہے اورہماری نااتفاقی سے دشمن فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد آزادانہ دندناتے پھررہے ہیں اگرانہیں پکڑ بھی لیا جائےتوعدالتیں رہا کردیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ100 افرادکےقاتل آزاد ہیں لیکن منتخب وزیراعظم کوسزامل جاتی ہے۔


ایم کیوایم کے قائد نے کہا کہ یہ وقت منافقت سے کام لینے کا نہیں اگر ملک کے موجود حالات کے تناظرمیں ایجنسیوں اورحکومت نے جرات نہ دکھائی تو پھروہ ہاتھ ملتے ہی رہ جائیں گے۔ بلوچستان کے حالات پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی میں ہراجھنڈا لہرانے کی باتیں کرنے والے پہلے بلوچستان میں یہ جھنڈا لہرائیں۔

کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں الطاف حسین کی تجویز پر مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام پرمشتمل 14رکنی ''متحدہ اتحاد بین المسلیمن فورم'' بھی تشکیل دے دیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story