نمرتا کیس حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی وجہ موت دم گھٹنا قرار

قتل یا خودکشی کے حوالے سے کوئی واضح مؤقف اختیار نہیں کیا گیا، رپورٹ


Monitoring Desk November 08, 2019
قتل یا خودکشی کے حوالے سے کوئی واضح مؤقف اختیار نہیں کیا گیا، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

لاڑکانہ کے ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی، رپورٹ میں قتل یا خودکشی سے متعلق واضح مؤقف اختیار نہیں کیا گیا۔

لاڑکانہ کے آصفہ ڈینٹل کالج کی فائنل ایئر کی طالبہ نمرتا کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ ویمن میڈیکل افسر ڈاکٹر امرتا نے سیشن جج لاڑکانہ کی عدالت میں جمع کرادی ہے۔رپورٹ میں نمرتا کی موت کی وجہ دم گھٹنا قرار دی گئی ہے تاہم قتل یا خودکشی کے حوالے سے کوئی واضح مؤقف اختیار نہیں کیا گیا۔

لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (لمس) جامشوروکی ڈی این اے رپورٹ کے مطابق نمرتا کے کپڑوں سے نامعلوم شخص کے نمونے ملے ہیں لیکن برآمد اجزاء نمرتا کے گرفتار ساتھی طلبہ مہران ابڑو اور شان میمن سے مماثلث نہیں رکھتے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں