گھارو بس اسٹاپ پر کھڑے زائرئن پر آوارہ کتوں کا حملہ2بچوں سمیت5زخمی

کراچی کے رہائشی درگاہ نورانی جا رہے تھے کہ کتوں نے حملہ کر دیا۔

شہر بھرمیں آوارہ کتوں کی بھرمارہونے کی وجہ سے سگ گزیدگی کے واقعات بڑھ گئے ہین۔ فوٹو؛ فائل

گھارو میں آوارہ کتوں کی بہتات، سگ گزیدگی کے واقعات میں 2 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

والدین نے خوف کے مارے بچوں کو گھروں تک محدود کردیا۔ سیاسی، سماجی حلقوں کاکتا مار مہم شروع کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گھارو میں سیکڑوں کی تعداد میں موجود آوارہ کتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی، علاقے میں سگ گزیدگی کے واقعات میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ عید کے دوسرے روز کراچی سے درگاہ نورانی جانے والے زائرین جوکہ مین اسٹاپ پر گاڑی کھڑی کرکے کھڑے تھے ان پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا اور2 بچوں خورشید و اسلم سمیت 5 افراد کو لہولہان کردیا جنہیں دیگر زائرین زخمی حالت میں کراچی لے گئے۔




واضح رہے کہ گزشتہ 5 سال سے علاقے میں کتا مار مہم شروع نہیں کی گئی جس کی وجہ سے سیکڑوں کی تعداد میں آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں دندناتے پھرتے ہیں جن میں موسم سرما میں پاگل پن کا وائرس پھیل جاتا ہے، مگر ٹاؤن کمیٹی گھارو کا عملہ عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔
Load Next Story