کوچ کیخلاف ریمارکس ساؤتھ افریقن فٹبال کے نائب صدر معطل

اگر جنوبی افریقی ٹیم 2014 کے افریقن کپ آف نیشنز چیمپئن شپ جیتنے میں ناکام رہی تو اگسینڈ کو معطل کردینا چاہیے


Sports Desk October 20, 2013
ٹیم کے کوچ کو نکالنے کی تجویز بھاری پڑگئی، معاملے کی تحقیقات ہو گی،ایسوسی ایشن۔ فوٹو: فائل

ساؤتھ افریقن فٹبال ایسوسی ایشن کے نائب صدر مویلو نونکونیانا کو کوچ گورڈن اگسینڈ کے بارے میں ریمارکس پر معطل کردیا گیا۔

انھوں نے ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ اگر جنوبی افریقی ٹیم 2014 کے افریقن کپ آف نیشنز چیمپئن شپ جیتنے میں ناکام رہی تو اگسینڈ کو معطل کردینا چاہیے، یہ بیان خود مویلو نونکونیانا کی معطلی کا سبب بن گیا، سابق فٹبالر اور موجودہ کوچ گورڈن اگسینڈ نے کہا کہ یہ بیان قطعی غیرمناسب ہے، اس تمام صورتحال پر مویلو نے کہاکہ مجھے16 اکتوبر کو ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کا نوٹس ملا لیکن میں نے انھیں بتا دیاکہ افریقی ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا سربراہ ہونے کے ناطے دیگر مقام پر مصروف رہوں گا، مجھے اس پرکوئی جواب نہیں ملا اور جمعے کو حیران کن طور پر معطلی کا پروانہ تھمادیاگیا، جب میں مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلیے پہنچا تویہ جان کر حیرت ہوئی۔



مجھے کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مووسو ایم بیب کی جانب سے خط دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سافا نے نہ صرف مجھے معطل کیا بلکہ بطور بورڈ ممبر بھی مجھے کام کرنے سے روک دیاگیا ہے، انھوں نے کہا کہ میں اپنی معطلی کے فیصلے کو چیلنج کروں گاکیونکہ یہ ہماری ایسوسی ایشن کے آئین میں فراہم کردہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، انھوں نے کہا کہ جب تک میں دوبارہ بطور نائب صدر بحال نہیں ہوجاتا سافا کے معاملات پر کوئی رائے نہیں دے سکتا، دوسری جانب مویلو نونکونیاناکے معاملے پر غیرجانبدار فرد یا باڈی انکوائری کرسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں