راولپنڈی میں ڈینگی بخار سے جاں بحق افراد کی تعداد 77 ہوگئی
راولپنڈی میں ڈینگی سے 14 ہزار 110 شہری متاثر ہوئے، محکمہ صحت کی رپورٹ
ڈینگی بخار سے مزید 9 شہری جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ڈینگی بخار سے 75 شہری سرکاری اسپتالوں میں دوران علاج جاں بحق ہوئے جب کہ 2 شہری پرائیوٹ اسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے، سب سے زیادہ 55 ڈینگی مریض ہولی فیملی اسپتال میں جاں بحق ہوئے جب کہ بے نظیر بھٹو اسپتال میں 14 اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں 6 مریض ڈینگی بخار سے جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں ڈینگی سے 14 ہزار 1 سو 10 شہری متاثر ہوئے، سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی میں ڈینگی کے شبہہ میں 82484 مریضوں کو چیک کیا گیا جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 38 مریض ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے۔