وزیرستان میں فائرنگ سے ایس پی طاہر داوڑ کے بہنوئی جاں بحق

میرانشاہ میں نامعلوم افراد نے منصور خدی کو نشانہ بنایا


ویب ڈیسک November 08, 2019
میرانشاہ میں نامعلوم افراد نے منصور خدی کو نشانہ بنایا فوٹو:فائل

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے ایس پی طاہر داوڑ کے بہنوئی جاں بحق ہوگئے۔

میرانشاہ میں میرعلی سب ڈویژن کے گاؤں خدی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں منصور خدی جاں بحق ہوگئے۔ انہیں خدی کی مرکزی مارکیٹ میں نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہید ایس پی طاہر داوڑ کو قتل سے پہلے کئی روز بھوکا پیاسا رکھا گیا

منصور خدی ایس پی طاہر داوڑ کے بہنوئی تھے اور ملزمان انہیں قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کو بھی نامعلوم افراد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اغواء کرکے قتل کردیا تھا۔ ان کی لاش افغانستان سے ملی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |