فلسطینیوں کو حماس سے متنفر کرنے کی اسرائیلی سازش
حماس زیر زمیں سرنگوں پر خطیر رقم خرچ کررہی ہے، موبائل فونز پر پیغام
اسرائیل نے غزہ کے مکینوں کو اسلامی تحریک مزاحمت حماس سے بدظن کرنے کیلیے جدید مواصلاتی ذرائع کا استعمال شروع کردیا ہے۔
پہلے سے ریکارڈ شدہ ٹیلی فون پیغامات کے ذریعے محصوراہالیان غزہ کو خبردار کیا جا رہاہے کہ وہ دہشت گردتنظیم حماس کی ہدایات ماننے اورتنظیم سے کسی قسم کاتعلق رکھنے سے بھی اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔ کہا گیا ہے کہ آپ کومعلوم ہوناچاہیے کہ حماس اسرائیل کیخلاف معاندانہ اور دہشت گردکارروائیوں کیلیے زیرزمین سرنگوں کے منصوبے پرلاکھوں ڈالرصرف کررہی ہے۔ اس رقم کوعلاقے میں شہری سہولتوں کے بنیادی ڈھانچے، تعلیم اورصحت کے منصوبوں کو بہتر بنانے میں استعمال ہونا چاہیے۔
ادھرغزہ میں وزارت داخلہ نے شہریوں کے موبائل فونزپر اسرائیل کی جانب سے ایسے ریکارڈشدہ پیغامات کی وصولی کی تصدیق کی ہے۔ تاہم اسرائیل نے اس معاملے پرفوری کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ گذشتہ ہفتے محصور فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کواسرائیلی علاقے سے ملانے والی ایک زیرزمین خفیہ سرنگ کا سراغ لگایاگیا تھا۔ عبرانی روزنامے ہارٹزکے مطابق 15میٹر گہری سرنگ بارودی موادسے بھری ہوئی تھی۔ اخبار کے دعوے کی آزاد ذریعے سے تصدیق نہیں ہوسکی۔