اتحادی سپورٹ فنڈ پاکستان کوامریکا سے 32کروڑ ڈالر مل گئے

وزیر خزانہ نے واشنگٹن کے حالیہ دورے میں امریکی حکام کے سامنےکولیشن سپورٹ فنڈ کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ اٹھایا تھا


Online October 20, 2013
وزارت خزانہ کے ترجمان نے اسٹیٹ بینک کو رقم ملنے کی تصدیق کردی۔ فوٹو: فائل

MOGADISHU: پاکستان کوامریکا سے کولیشن سپورٹ فنڈ کے واجبات کی مد میں 32کروڑ ڈالرز سے زائد رقم موصول ہوگئی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن کے حالیہ دورے میں امریکی حکام کے سامنے پاکستان کوکولیشن سپورٹ فنڈ کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ وزارت خزانہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو امریکا سے 32کروڑ 20لاکھ ڈالرز مل گئے ہیں یہ رقم کولیشن سپورٹ فنڈ کے پرانے واجبات کی مد میں ملی ہے جس سے حکومت کو زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے کی کوششوں میں مدد ملے گی ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں