مقبوضہ کشمیر میں شدید برفباری سے 4 بھارتی فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک

بھارتی فوج کے دو اہلکار برفانی طوفان میں اور 2 برفباری کے باعث ٹریفک حادثے میں ہلاک


ویب ڈیسک November 08, 2019
بھارتی فوج کے اہلکار ضلع کپواڑا میں برفانی طوفون کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی شدید برفباری کے دوران بھارتی فوج کے 4 اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سردیوں کے آغاز سے ہی برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے معمولات زندگی معطل ہوکر رہ گئے ہیں جب کہ مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

Kashmir Snoe fall killed 5 indian soldiers

ضلع کپواڑا میں طوفان کی زد میں آکر بھارتی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں بھی دو اہلکار ہلاک ہوئے اور مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔

Kashmir Snoe fall killed 5 indian soldiers 2

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سری نگر میں ایک فٹ جب کہ کپواڑا، شوپیاں، گندبال اور بارہ مولا میں 3 سے 4 فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ خراب موسم کے باعث تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں جب کہ مواصلاتی نظام منقطع ہے۔

مقبوضہ وادی کو جانے والی تمام مرکزی شاہراہیں، سری نگ جموں ہائی وے، سری نگر پونچھ ہائی وے اور سری نگر کارگل ہائی وے برفباری کے باعث بند ہوگئی ہیں جہاں 2 ہزار سے زائد گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں