پاکستان سے جوہری تعاون عالمی قوانین کے مطابق ہے چین

اسلام آباد کے ساتھ سول جوہری توانائی کا تعاون پرامن مقاصد کیلیے ہے


Online October 20, 2013
دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے اس معاہدے کی عالمی تنظیم آئی اے ای اے نگرانی کررہی ہے۔ فوٹو: فائل

چین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سول جوہری توانائی کا تعاون عالمی قوانین کے مطابق ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوو چن ینگ نے امریکا اور بھارت کے تحفظات کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سول جوہری توانائی کا تعاون پرامن مقاصد کیلیے ہے ۔



اس معاہدے کے ذریعے پاکستان میں بجلی کی پیداوار کیلیے کراچی میں ایک ہزار میگاواٹ کے 2 جوہری ری ایکٹرز لگائے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس تعاون کے معاہدے کی آئی اے ای اے نگرانی کررہی ہے جبکہ اس معاہدے پر عالمی قوانین کے عین مطابق عملدرآمد کیا جارہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں