حکومت پاکستان کی 18 اہم ویب سائٹس کو ہیک کرلیا گیا
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،وزارت اوورسیز پاکستانیز، انسانی حقوق ترقی ڈویژن سمیت دیگر وزارتوں کی ویب سائٹس شامل ہیں
ایک ہیکر گروپ نے حکومت پاکستان کی 18اہم ویب سائٹس کو ہیک کرلیا اور اس پر اپنے پیغامات لگادیے ہیں۔
جن ویب سائٹس کو نشانہ بنایا گیا ان میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،وزارت اوورسیز پاکستانیز، انسانی حقوق ترقی ڈویژن،کابینہ سیکریٹریٹ، وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل،وزارت امورکشمیروگلگت بلتستان،وزارت ماحولیاتی تبدیلی،وزارت دفاع، وزارت دفاعی پیداوار،وفاقی محتسب ورکرزویلفیئر فنڈ،وزارت پانی وبجلی،وزارت پورٹ اینڈ شپنگ، وزارت تعلیم وتربیت، قومی ہیلتھ ایمرجنسی نیٹ ورک،وزارت ریلوے، وزارت پارلیمانی اموراوروزارت قومی ہم آہنگی کی ویب سائٹس شامل ہیں۔