بھارتی فوج کی سرحد پر 10 مقامات پربلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 4 افراد زخمی

بھارتی فوج نے پٹولی چیک پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ اور مارٹر گول داغے، پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیا


ویب ڈیسک October 20, 2013
کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس کی طرف سے سیزفائرکی خلاف ورزی کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا، بھارتی فوج کی جانب سے 10 مختلف مقامات پربلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

انٹرنیشنل بارڈراورورکنگ باونڈری پربھارتی فوجیوں نے جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج بجواٹ، پسرور، لمبڑیال اورچپرارسیکٹرزمیں 10 مقامات پر فائرنگ اور گولہ باری کر کے پنجاب رینجرزکی چیک پوسٹوں اور سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فائرنگ اور مارٹرگولے گرنے سے مقامی آبادی کے 4 شہری زخمی ہو گئے، رینجرز ذرائع کے مطابق قصورسیکٹرمیں بھی بی ایس ایف کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے تاہم پنجاب رینجرزکی جوابی کارروائی نے دشمن کی گنیں خاموش کروا دیں۔

واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر شدید کشیدگی پائی جاتی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں اب تک دونوں ملکوں کے کئی فوجی اور عام شہری جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں