افغانستان میں امریکی افواج کے قیام کی منظوری کیلئے آئندہ ماہ لویہ جرگہ ہوگا

کابل میں نومبر کے وسط میں ہونے والے لویہ جرگے میں ملک بھر کے قبائلی عمائدین اور ارکان پارلیمنٹ حصہ لیں گے.


ویب ڈیسک October 20, 2013
افغان صدر حامد کرزئی نے 2014 کے بعد امریکی فوجی دستوں کو افغانستان میں قیام کی اجازت لویہ جرگے کی منظوری سے مشروط کی ہے۔ فوٹو: فائل

افغانستان میں 2014 کے بعد بھی امریکی افواج کے قیام کی منظوری کے لئے آئندہ ماہ لویہ جرگہ منعقد کیا جائے گا۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نومبر کے وسط میں ہونے والے لویہ جرگے میں ملک بھر کے قبائلی عمائدین اور ارکان پارلیمنٹ حصہ لیں گے، لویہ جرگہ ایک ہفتے تک غور کرنے کے بعد 2014 میں غیر ملکی فوج کی انخلا کے باوجود امریکی افواج کی محدود پیمانے پر قیام کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔


واضح رہے کہ افغان صدر حامد کرزئی نے 2014 کے بعد امریکی فوجی دستوں کو افغانستان میں قیام کی اجازت لویہ جرگے کی منظوری سے مشروط کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں