اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر ملکی خاتون کے سامان سے 4 کلو گرام ہیروئن برآمد
غیر ملکی خاتون اپنے پیٹ میں ہیروئن سے بھرے کیپسول ڈال کر افریقی ملک ایتھوپیا جارہی تھی۔
بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات ایوی ایشن حکام نے غیر ملکی خاتون کے سامان سے ہیروئن برآمد کرکے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق غیر ملکی خاتون نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے افریقی ملک ایتھوپیا جارہی تھیں، ایوی ایشن حکام نے شک ہونے پر خاتون کے سامان کا بغور معائنہ کیا تو اس کے بیگ سے 4 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق خاتون کے سامان سے برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے ہے، حکام نے خاتون کو حراست میں لے کر اس کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں تفتیش شروع کردی ہے۔