کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث 2 افراد سوات سے گرفتار

گرفتار کئے گئے ملزمان ٹارگٹ کلنگ، پولیس پر حملوں اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں، ڈی پی او سوات

گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق سوات جبکہ دوسرے کا مردان سے ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، پولیس پر حملوں اور دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث 2 افراد کو سوات سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او سوات شیر اکبر خان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس نے مٹہ کے علاقے شکر گڑھ میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، اس دوران دو افراد کو گرفتار کیا گیا جو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، پولیس پر حملوں اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں، گرفتار کئے گئے ایک ملزم کا تعلق سوات جبکہ دوسرے کا مردان سے ہے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور، راولپنڈی اور مری سے بھی ایسے کئی جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جکا ہے جو کراچی میں مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

 
Load Next Story