اگلی باری پھرزرداری کی ہے مخدوم شہاب الدین

بلاول بھٹو زرداری اس بار انتخابات جیت کر قائد حزب اختلاف اور اگلی مرتبہ وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔

ملکی تاریخ میں یہ پہلی حکومت ہے جس نے اپنے قیام کے پہلے ہی ماہ اپنی ساکھ کھو دی ہے،مخدوم شہاب الدین۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم شہاب الدین کہتے ہیں کہ اگلی باری پھر آصف علی زرداری کی ہے۔


ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے، ملکی تاریخ میں یہ پہلی حکومت ہے جس نے اپنے قیام کے پہلے ہی ماہ اپنی ساکھ کھو دی ہے، بجلی بحران کا خاتمہ، کرپشن اور دہشت گردی کا خاتمہ محض سیاسی نعرے ثابت ہوئے درحقیقت ملک میں لاقانونیت اور دہشت گردی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم امریکا کے دورے پر کسی ایجنڈے کے تحت نہیں بلکہ اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگلی باری پھر آصف زرداری کی ہے جب کہ بلاول بھٹو زرداری اس بار انتخابات جیت کر قائد حزب اختلاف اور اگلی مرتبہ وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔
Load Next Story