ہندو مذہب کی توہین پر سلمان خان کےخلاف درخواست دائر

سلمان اور بگ باس کے پروڈیوسر کےخلاف آرٹیکل 295 کے تحت مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست کی سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی۔

پروگرام میں بھگوان شیوا کی ترشول برے لوگوں کے ہاتھ میں دے کر ہندو مذہب کی توہین کی گئی ہے۔ فوٹو:فائل

مبینہ طور پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں سلمان، رئیلٹی شو "بگ باس" کے پرڈیوسر اور ٹیلی ویژن انتظامیہ کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔


پتل نامی بھارتی شہری نے سبربان باندرا مجسٹریٹ کورٹ میں سلمان خان، بگ باس کے پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن انتظامیہ کے خلاف آرٹیکل 295 کے تحت مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سلمان خان کے پروگرام میں نیک اور برے لوگوں پر مشتمل دو ٹیمیں بنائی گئی ہیں جس میں برے لوگوں کے ہاتھ میں ترشول دکھا یا گیا ہے جو ان کے بھگوان "شیوا" کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ترشول برے لوگوں کے ہاتھ میں دے کر ہندو مذہب کی توہین کی گئی ہے لہذا ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ سلمان خان اور ان کے پروگرام کی ٹیم کے خلاف درخواست کی سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی۔
Load Next Story