کراچی اویس مظفرکیجانب سے غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف کارروائی کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ

فائرنگ کے واقعے پر ایس ایچ او شرافی گوٹھ کو معطل کردیا گیا،ایس ایس پی ملیر


ویب ڈیسک October 20, 2013
اویس مظفر کی ہدایت پر غیر قانونی ہائڈرینٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ فوٹو : فائل

صوبائی وزیر بلدیات اویس مظفر کی جانب سے غیر قانونی ہائڈرنٹس کے خلاف کارروائی کے دوران نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تاہم اس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر بلدیات سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم غیر قاننونی ہائیڈرنٹس کے خلاف چھاپے مارے۔ ملیر کے علاقے جمعہ گوٹھ میں ایک غیرقانونی ہائیڈرنٹ پر چھاپہ مارا تو موٹر سائیکل پرسوار نامعلوم ملزمان ہوائی فائرنگ کرکے فرار ہوگئےتاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اس موقع پر اویس مظفر نے غیرقانونی ہائیڈرنٹ کے خلاف ایس ایس پی ملیر کو ایف آئی آر درج کرنے کی بھی ہدایت کی۔


دوسری جانب ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے پر ایس ایچ او شرافی گوٹھ کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں