وفاقی و صوبائی ادارے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کے کروڑوں روپے کے نادہندہ

واجبات کی ادائیگی نہ کی گئی تو قانون کے مطابق کسی بھی کارروائی کے مجاز ہوں گے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا نوٹس

97 وفاقی اور صوبائی محکموں کے زیر استعمال 5 ہزار 313 گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ادا نہیں کی گئی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
97 وفاقی و صوبائی ادارے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کے کروڑوں روپے کے نادہندہ ہیں جن سے واجبات کی وصولی کے لئے حتمی نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 97 وفاقی اور صوبائی محکموں نے اپنے زیر استعمال 5ہزار313 گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ادا نہیں کی اور اس مد میں ان اداروں پر تین کروڑ روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے، محکمہ ایکسائز کے نادہندگان میں محکمہ واپڈا کے ذمے 57 لاکھ 68 ہزار، سول ایوی ایشن اتھارٹی پر17 لاکھ 20 ہزار، وفاقی محکمہ تعلیم 15 لاکھ 60 ہزار،پی آئی اے پر ایک لاکھ ، کراچی پورٹ ٹرسٹ 31 ہزار90، پورٹ قاسم اتھارٹی 4 لاکھ 80 ہزار، نیشنل ہائی وے ا تھارٹی 11 لاکھ 10 ہزار، کنٹومنٹ بورڈ 10 لاکھ 47 ہزار ، وفاقی وزارت داخلہ 67 ہزار، وزارت خارجہ 19 ہزار 200 روپے، وزارت تعلیم 2 لاکھ 40 ہزار ،وزارت پلاننگ ڈوپلپمنٹ 24 ہزار، وزارت صحت 61 ہزار، فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایک لاکھ، وفاقی وزارت خزانہ ایک ہزار، وفاقی وزارت خوراک ایک لاکھ 82 ہزار،وفاقی ایکسائز اینڈ لینڈ کسٹم 4لاکھ 73 ہزار، وفاقی وزارت پانی و بجلی 5 لاکھ 11 ہزار اور وفاقی وزارت اطلاعات پر 66 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔


اس کے علاوہ وفاقی وزارت لائف اسٹاک ایک لاکھ 29 ہزار، وفاقی وزارت پاپولیشن ویلفیئر 2 لاکھ 38 ہزار، وفاقی وزارت محنت و افراد قوت 58 ہزار، وفاقی وزارت سوشل ویلفیئر اسپیشل ایجوکیشن 21 ہزار 330، پاکستان اسپورٹس بورڈ 10 ہزار 800، پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ 4 لاکھ 71 ہزار، وفاقی وومن ڈوپلپمنٹ ڈپارٹمنٹ 7 ہزار 200، وفاقی وزارت صنعت و پیداوار ایک ہزار800، وفاقی وزارت بلدیات 2 لاکھ 76 ہزار، وفاقی وزارت قانون 6 ہزار اور وفاقی وزارت زراعت پر ایک لاکھ 70 ہزار واجب الادا ہیں۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے واجبات کی وصولی کے لئے تمام سرکاری اداروں کو حتمی نوٹس بھجوا دیا ہے جس کے تحت اگر مقررہ تاریخ تک واجبات کی ادائیگی نہ کی گئی تو صوبائی حکام قانون کے مطابق کسی بھی کارروائی کے مجاز ہوں گے۔
Load Next Story