
ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رنگ روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے باراتیوں کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مسرت نامی خاتون اور خالد نامی ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ باہمی رنجش کا نتیجہ نظر آتا ہے تاہم اس حوالے مزید تفصیلات تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گی جب کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سیکیورٹی کو الرٹ کردیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔