پہلا ٹیسٹ ہارنے کے باوجود جنوبی افریقا سیریز میں کم بیک کرسکتی ہے ڈیو واٹمور

ضروری نہیں کہ پہلے ٹیسٹ کا وننگ کمبی نیشن برقرار رکھا جائے، ہیڈ کوچ


ویب ڈیسک October 20, 2013
سیریز میں جیت جیت ہوتی ہے چاہے وہ ایک صفر سے ہو یا دو صفر کے مارجن سے، واٹمور۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور کہتے ہیں کہ پہلا ٹیسٹ ہارنے کے باوجود جنوبی افریقا سیریز میں کم بیک کرسکتی ہے اس لئے دبئی ٹیسٹ کو آسان نہیں لیں گے۔

دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈیو واٹمور کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا ٹیسٹ فارمیٹ میں دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہے اور پروٹیز ماضی میں پہلا میچ ہار کر کم بیک کرتے رہے ہیں، اس لئے دوسرے ٹیسٹ کو بھی کسی صورت آسان نہیں لیں گے اور اس سلسلے میں ضروری نہیں کہ پہلے ٹیسٹ کا وننگ کمبی نیشن برقرار رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم سیریز میں کلین سوئپ چاہتی ہے لیکن سیریز میں جیت جیت ہوتی ہے چاہے وہ ایک صفر سے ہو یا دو صفر کے مارجن سے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو جنوبی افریقا پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 23 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں