محکمہ موسمیات کی کراچی میں درجہ حرارت مزید گرنے کی پیشگوئی

ہفتےکے روز کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


Staff Reporter November 08, 2019
ہفتےکے روز کم سے کم درجہ حرارت13 سے15 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعے کو کراچی میں درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی رہا تاہم ہفتے کی صبح درجہ حرارت مزید گرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ کی سرد ہوائیں شہر میں داخل ہوچکی ہیں، جمعے کی صبح کم سے کم درجہ حرارت غیر معمولی طور پر 8 درجے کم ہونے کے ساتھ 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ شہر میں نومبر کے اوسط درجہ حرارت کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب کہ ہفتے کی صبح درجہ حرارت مزید گرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ دنوں مغربی ہواؤں کے ملک میں داخل ہونے والے بارشوں کے سلسلے کے نتیجے میں ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی لہر جبکہ کوئٹہ میں منفی 2 اورقلات ڈویژن میں منفی 5 درجہ حرارت کے اثرات کراچی سے سمیت اندرون سندھ کے مختلف اضلاع پرسردی کی لہرکے شکل میں نمودار ہوگئے۔

چیف میٹرو لوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں نومبر کا اوسط درجہ حرارت 16.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جس میں جمعے کو 2 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں شہر کا نومبر میں اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دن کے وقت نمی کا تناسب 20 فیصد رہا جب کہ ہفتے کے روز کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، سردی کی موجودہ لہر اتوار تک برقرار رہ سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔