طالبان سے مذاکرات رکوانے کی سازشیں ہو رہی ہیں مولانا فضل الرحمان

طالبان سے مذاکرات میڈیا کے ذریعے نہیں بلکہ عملی طور پر ہونے چاہئیں، مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک October 20, 2013
صرف افغان عوام ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ امریکا افغانستان سے نکل جائے، مولانا فضل الرحمان فوٹو: فائل

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات رکوانے کی سازشیں ہو رہی ہیں لیکن حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے۔

پارٹی رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صرف افغان عوام ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ امریکا افغانستان سے نکل جائے، طالبان سے مذاکرات میڈیا کے ذریعے نہیں بلکہ عملی طور پر ہونے چاہئیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات اورافغانستان سے فوجی انخلا کے معاملے پر دنیا کو دھوکہ دیا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ افغان حکومت پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لئے تیار ہے اور پاکستانی حکومت اس حوالے سے فہرست افغان حکومت کے حوالے کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔