شامی فوج کی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ فوجیوں سمیت 31 افراد ہلاک

خودکش حملہ آوور نےدھماکاخیزموادسےبھرا ٹرک وسطی شہرحمامیں قائم ایک فوجی چیک پوسٹ سےٹکرا دیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک۔


AFP October 20, 2013
زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

شام کے شہرحما ميں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 31 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق خودکش حملہ آوور نے دھماکا خیز مواد سے بھرا ٹرک وسطی شہر حما میں قائم ایک فوجی چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں فوجیوں سمیت 31 افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔ شام ميں کام کرنے والی امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ حما شہر کو شام ميں جاری خانہ جنگی کے دوران شامی افواج پر بہت کم حملے دیکھنے میں آئے ہیں جس کی وجہ سے اس شہر کو شام کا محفوظ اور مستحکم شہر تصور کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں