پاکستان سے 2 بہنیں سرمائی اولمپکس 2014 کے اسکینگ مقابلوں کے کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے منتخب

کوالیفائنگ راؤنڈ رواں سال جنوری یا اگلے سال جنوری میں ترکی یا لبنان میں ہوں گے۔


ویب ڈیسک October 20, 2013
آمنہ ولی اورافرہ ولی اگلے سال روس کے شہر سوچی میں ہونے والے سرمائی اولمپکس 2014 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان سے جگہ بنانے والی پہلی خواتین ہیں۔ فوٹو: شبیر میر

گللگت بلتستان کی 2 بہنوں کو 2014 سرمائی اولمپکس کے اسکینگ مقابلوں کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے منتخب کر لیا گیا۔

آمنہ ولی اورافرہ ولی اگلے سال روس کے شہر سوچی میں ہونے والے سرمائی اولمپکس 2014 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان سے جگہ بنانے والی پہلی خواتین ہیں۔ آمنہ اور افرہ اس سے پہلےبھارت میں ہونے والی پہلی ساؤتھ ایشیئن سرمائی گیمز 2011 میں سونے اور چاندی کے تمغے حاصل کرچکی ہیں، دونوں بہنوں نے سری لنکا، نیپال اور بھارتی ایتھلیٹس کوشکست دی تھی۔

سرمائی اولمپکس 2014 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لینے کے حوالے سے آمنہ اور افرہ نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں اچھی پرفارمنس دکھا کر قوم کی توقعات پر پورا اتریں گی۔ کوالیفائنگ راؤنڈ رواں سال دسمبر یا اگلے سال جنوری میں ترکی یا لبنان میں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔