اعصام الحق اور جولین روجر کی جوڑی نے اسٹاک ہوم اوپن ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

پاک ڈچ ٹاپ سیڈ جوڑی نے سوئیڈش جوڑی جوناس بورکمین اور رابرٹ لنڈسٹڈ کو 2-6 اور 2-6 کے اسکور سے شکست دی۔


ویب ڈیسک October 20, 2013
اعصام الحق 2011 میں بھی اپنے سابق بھارتی پارٹنر روہن بھوپنا کے ساتھ اسٹاک ہوم اوپن ٹورنامنٹ کا ڈبلز ٹائٹل جیتا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جولین روجر نے اسٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا ہے۔

ایونٹ کے فائنل میں پاک ڈچ ٹاپ سیڈ جوڑی نے سوئیڈش جوڑی جوناس بورکمین اور رابرٹ لنڈسٹڈ کو 2-6 اور 2-6 کے اسکورسے شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا، دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ ایک گھنٹہ 3منٹ جاری رہا۔ اعصام اور راجر نے ایونٹ ميں فتح کے ساتھ بارکلیز اے ٹی پی ٹور فائنل تک رسائی کے بھی امکانات روش ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق 2011 میں بھی اپنے سابق بھارتی پارٹنر روہن بھوپنا کے ساتھ اسٹاک ہوم اوپن ٹورنامنٹ کا ڈبلز ٹائٹل جیتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔