صدر ممنون حسین نے پاکستان حفاظتی آرڈیننس کی منظوری دے دی

عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کے تمام اہل کاروں کی اولین ذمہ داری ہو گی جس کےلئےقانونی اقدامات کئے جائیں گے۔

آرڈیننس کےمطابق امن خراب کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان حفاظتی آرڈیننس کی منظوری دے دی، آرڈیننس کے تحت دہشت گردی کر کےامن خراب کرنے والے عناصر دشمن تصورر کئے جائیں گے اور ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔


صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرڈیننس کے مسودے پر دستخط کر کے اس کی منظوری دی، آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ ملک کو مشکل صورت حال سے نکالنے کے لئے نئی قانون سازی کی جائےگی، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کے تمام اہل کاروں کی اولین ذمہ داری ہو گی جس کےلئےقانونی اقدامات کئے جائیں گے۔ سول، مسلح افواج سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قانونی اورآئینی تحفظ حاصل ہوگا۔

آرڈیننس کےمطابق امن خراب کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے اورمنظم جرائم کے خاتمے کے لئے ریاست کی پوری طاقت استعمال کی جائے گی۔ آرڈیننس کے تحت سستے انصاف کےلئے آرٹیکل 37 کے تحت خصوصی وفاقی عدالتیں قائم کی جائیں گی اور مخصوص سنگین جرائم کے لئے سزا میں اضافہ کیا جائے گا۔ آرڈیننس کےمطابق منظم گروہوں اور مافیازپر قابو پانے کے لئے پیشگی حراست کا منصفانہ استعمال ہو گا۔

Recommended Stories

Load Next Story