گوجرانوالہ گلے پرپتنگ کی ڈور پھرنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا

احمد رضا 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور اسے اس کے والد نے اپنے بہنوئی سے لے کر پالا تھا۔


ویب ڈیسک October 20, 2013
باپ جب خون میں لت اپنے بیٹے کو لے کراسپتال پہنچا تواس وقت تک احمد رضا کی جان جا چکی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، واقعے کے بعد ایس ایس پی گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے علاقہ ایس یچ او سمیت 4 پولیس اہلکاروں کومعطل کردیا۔

پپلی والا کا رہائشی مشتاق احمد اپنے 3 سالہ بیٹے احمد رضا کے ساتھ موٹرسائیکل پر چناب روڈ سے گزر رہا تھا کہ کشتی اسٹاپ کےقریب احمد رضا کے گلے پرڈور پھرنے سے اس کی شہ رگ کٹ گئی، باپ جب خون میں لت اپنے بیٹے کو لے کراسپتال پہنچا تواس وقت تک بہت دیرہوچکی تھی اور احمد رضا کی جان جا چکی تھی۔

بیٹے کی موت کے بعد غم سے نڈھال والد مشتاق احمد نے کہا کہ میری 6 بیٹیاں ہیں اور میں نے اپنے بہنوئی اصغر سے لے کر یہ بیٹا پالا تھا جو میرے ہاتھوں میں دم توڑ گیا۔ واقعے کا علم ہونے پر اعلی پولیس افسران بھی موقع پرپہنچ گئے اور پھر پولیس افسران کے درمیان علاقہ حدود کا جھگڑا شروع ہوگیا، ایک معصوم کی جان چلی گئی مگرافسران حدود کے تعین پربحث وتکرارکرتے رہے۔ ایس ایس پی گوجرانوالہ نے غفلت برتنے پرکارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ پیپلزکالونی احسان ظفر، موبائل اسکواڈ آفیسر محمد خالد، پٹرولنگ اسٹاف شفاقت علی اورمحمد نبیل کو معطل کردیا ہے، جب کہ ڈی ایس پی توصیف خان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی شفارش کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔