پشاور رنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی پولیس ناکے پر فائرنگ سے 4 پولیس ہلکار جاں بحق

جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے


ویب ڈیسک October 20, 2013
موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد رنگ روڈ کی جانب سے آئے اور پولیس ناکے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فوٹو: فائل

رنگ روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس ناکے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد رنگ روڈ کی جانب سے آئے اور پولیس ناکے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے، جاں بحق پولیس اہلکاروں میں 2 اے ایس آئی ملک امین اور فضل وہاب جب کہ 2 سپاہی ایوب شاہ اور لیاقت شامل ہیں۔

پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا لیکن لواحقین نے اسپتال انتظامیہ سے لاشیں لے کر جی ٹی روڈ پر رکھ دیں اور واقعے کے خلاف احتجاج شروع کر دیا جس کے باعث جی ٹی روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔