خیبرپختونخوا میں مزید 2 پولیو کیسز رپورٹ تعداد 61 ہوگئی

قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔


Numainda Express November 09, 2019
قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے مزید دو پولیو کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 61ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع لکی مروت کے علاقہ چانڈو خیل یونین کونسل کوٹ کشمیر،تحصیل سرائے نورنگ لکی مروت سے 15 ماہ اور 22 ماہ کے دو بچوں کے نمونے تشخیص کے لیے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوائے گئے تھے۔

قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں