اليكشن كميشن كی دی گئی تاريخ پربلدياتی انتخابات کرانے کیلئے تیار ہیں وزير اعلیٰ سندھ

سپريم كورٹ كے حكم كے تحت بلدياتی انتخابات کے انعقاد كے لئے تمام انتظامات مكمل کئے جارہے ہيں، وزير اعلیٰ سندھ


Numainda Express October 20, 2013
اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے وزيراعلیٰ سندھ نے كہا كہ حكومت سندھ صوبے میں اليكشن كميشن آف پاكستان كی دی گئی كسی بھی جلد تاريخ پربلدياتی انتخابات كے انعقاد كے لئے تيار ہے۔ فوٹو: این این آئی

وزير اعلیٰ سندھ سيد قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ حكومت سندھ صوبے میں اليكشن كميشن كی دی گئی تاريخ پربلدياتی انتخابات كے انعقاد كے لئے تيار ہے۔

وزير اعلیٰ سندھ سيد قائم علی شاہ كی ز ير صدارت صوبے ميں بلدياتی انتخابات كے انعقاد كے حوالے سے اعلیٰ سطح كا اجلاس وزيراعلیٰ ہاؤس ميں منعقد ہوا، اجلاس ميں وزير بلديات سندھ سيد اويس مظفر، وزير اطلاعات شرجيل انعام ميمن، وزير پارليمانی امور ڈاكٹر سكندر ميندھرو، چيف سيكريٹری سندھ محمد اعجاز چوہدری، سيكريٹری بلديات علی احمد لوند سمیت ديگر افسران نے شركت كی۔ اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے وزيراعلیٰ سندھ نے كہا كہ حكومت سندھ صوبے میں اليكشن كميشن آف پاكستان كی دی گئی كسی بھی جلد تاريخ پربلدياتی انتخابات كے انعقاد كے لئے تيار ہے۔

وزير اعلیٰ سندھ سيد قائم علی شاہ نے كہا كہ سپريم كورٹ كے حكم كے تحت بلدياتی انتخابات کے انعقاد كے لئے تمام انتظامات مكمل کئے جارہے ہيں، آئين كے تحت صوبائی حكومت بلدياتی قانون تشكيل دينے اور حلقہ بندياں كرنے كی ذمہ دارہيں اور صوبہ سندھ وہ پہلا صوبہ ہے جس نے بلدياتی نظام 2013 كا قانون سندھ اسمبلی سے منظور كرايا اور سپريم كورٹ كے احكامات كے مطابق بلدياتی انتخابات كے انعقاد كے لئے مطلوبہ ضرورتيں پوری كر رہا ہے۔

وزيراعلیٰ سندھ نے كہا كہ اب يہ اليكشن كميشن كی ذمہ داری ہے كہ وہ جلد سے جلد بلدياتی انتخابات كرائے اور حكومت سندھ اليكشن كميشن كو اس سلسلے ميں بھرپور مدد فراہم كرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں