سنی دیول نے کرتارپور کو اپنا گھر قرار دے دیا

سنی دیول کی کرتارپور آمد کی تصدیق گزشتہ روز بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کی تھی


ویب ڈیسک November 09, 2019
کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے بھارتی وفد میں اداکار سنی دیول بھی شامل ہوں گے۔ فوٹوفائل

اپنی فلموں میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والےبالی ووڈ اداکار سنی دیول نے کرتارپور کو اپنا گھر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہیں جاؤں گا تو کون جائے گا۔

معروف بالی ووڈ اداکار و بی جے پی رہنما سنی دیول کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے آج پاکستان آرہے ہیں۔ ان کی کرتارپور آمد کی تصدیق گزشتہ روز بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول نے کرتارپور آمد کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ''اگر میں نہیں جاؤ گا تو کون جائے گا، میں ضرور جاؤں گا، وہ میرا علاقہ اور میرا گھر ہے۔''

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنی دیول اور سدھو کرتارپور افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

واضح رہے کہ اداکار و سیاستدان سنی دیول کا تعلق بھارتی پنجاب کے ضلع گورداس پور سے ہے اور سنی دیول نے بی جے پی کے پلیٹ فارم سے ضلع گوردار پور سے ہی بھارتی الیکشن میں حصہ لیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |