کرتاپور راہداری نریندر مودی بھی عمران خان کے مشکور

پاکستانی وزیر اعظم نے کرتار پور کے معاملے پر بھارت کے جذبات کو سمجھا اور عزت دی، نریندر مودی


ویب ڈیسک November 09, 2019
پاکستانی وزیر اعظم نے کرتار پور کے معاملے پر بھارت کے جذبات کو سمجھا اور عزت دی، نریندر مودی، فوٹو: فائل

GUJRAT: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرتارپور راہداری پر پاکستان کی کوشش کو سراہتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سکھ مت کے بانی بابا گرونانک کے یوم ولادت پر پاکستان کی جانب سے سکھوں کو دنیا کے سب سے بڑے گوردوارے دربار صاحب کا تحفہ دیے جانے پر جہاں دنیا بھر سے سکھ پاکستانی اقدام پر انتہائی خوش ہیں وہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی پاکستانی کوششوں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

گرداسپور گرردوارا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کرتارپور راہدری منصوبے پر وہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں۔

نریندر مودی نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے کرتار پور کے معاملے پر بھارت کے جذبات کو سمجھا اور عزت دی،میں پاکستانی عملے کا شکریہ ادا کرتا یوں جنہوں نے اپنی طرف کرتار پور منصوبے کو انتہائی کم وقت میں کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔

واضح رہے کہ زیراعظم عمران خان آج کرتار پور راہداری اور دنیا کے سب سے بڑے گوردوارے دربار صاحب کا افتتاح کریں گے۔یہ منصوبہ 10 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔

راہداری کی تعمیر کے ساتھ پاکستان میں موجود سکھوں کے دوسرے مقدس ترین مقام گوردوارہ دربار صاحب میں بھی توسیع کی گئی ہے، 44 ایکڑ رقبے پر مشتمل دنیا کا یہ سب سے بڑا گوردوارہ ہے، سکھ یاتری 72 سال کی دعائیں پوری ہونے پر خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |