اقبال حسین کی بشریٰ انصاری سے شادی کی خبروں کی تردید

اقبال حسین اور بشریٰ انصاری ایک ساتھ کئی پراجیکٹس پر کام کرچکے ہیں


ویب ڈیسک November 09, 2019
بشریٰ انصاری کی دوبیٹیاں ناریمن اور میرا انصاری ہیں فوٹوفائل

KARACHI: ہدایت کار اقبال حسین نے پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری کے ساتھ شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دے دیا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بشریٰ انصاری کی ہدایت کارا قبال حسین کے ساتھ دوسری شادی کی افواہیں گردش کررہی تھیں تاہم بشریٰ انصاری نے ان افواہوں پر کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا تھا۔ لیکن اب اقبال حسین نے ان افواہوں کی تردید کردی ہے۔

انٹرٹینمنٹ پی کے نامی مقامی ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو کے دوران جب اقبال حسین سے بشریٰ انصاری کے ساتھ شادی کی خبروں کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے بنیاد اور جھوٹی خبر ہے اور لوگوں کو اس طرح کی افواہوں پر دھیان نہیں د ینا چاہیئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بشریٰ انصاری کی پاک بھارت امن قائم کرنے کیلئے منفرد کوشش

اقبال حسین نے سیتا بگڑی، نظر بد اور دیوار شب جیسے بڑے پراجیکٹ کی ہدایات دی ہیں اور اس وقت وہ ڈراما سیریل''زیبائش''کی تیاریوں میں مصروف ہیں جسے بشریٰ انصاری نے تحریر کیا ہے۔

کچھ عرصہ قبل بشریٰ انصاری نے اپنی بہن اسماعباس کے ساتھ مل کر پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں امن کا پیغام دیتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس کا ٹائٹل''ماں جایا''تھا۔ اس ویڈیو کو بھی اقبال حسین نے ہی ڈائریکٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نے پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی دونوں کی دوبیٹیاں ناریمن اور میرا انصاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں