منشیات کیس رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مسترد

عدالتی حکم پر رانا ثنا اللہ کو جیل منتقل کر دیا گیا


ویب ڈیسک November 09, 2019
اینٹی نارکوٹکس فورس نے رانا ثناءاللہ کو یکم جولائی کو گرفتار کیا تھا فوٹو: فائل

عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

لاہور میں انسداد منشیات عدالت میں منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاکر حسن نے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا،عدالت نے رانا ثنااللہ کی ضمانت کی اپیل مسترد کر دی ،عدالتی فیصلہ آنے کے بعد رانا ثنا اللہ کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے رانا ثناءاللہ کو یکم جولائی کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں